۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی قانون سازی میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کرتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قرآن و سنت کے ماہرین پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کرے۔ قرآن وسنت پاکستان کا سپریم لاءہے ۔ پاکستان کے عوام دین مبین اسلام سے محبت کرتے ہیں۔اور اپنی زندگی اسلامی اصولوںکے مطابق بسر کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں اسلام کا نفاذ قیام پاکستان کا مقصد تھا۔جسے پورا ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے مطابق اسلامی قوانین کی سفارشات مرتب کرنا کونسل کی آئینی ذمہ داری ہے۔جسے پوری ذمہ داری سے پورا کریں گے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی قانون سازی میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کرتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قرآن و سنت کے ماہرین پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کرے۔ قرآن وسنت پاکستان کا سپریم لاءہے۔ پاکستان کے عوام دین مبین اسلام سے محبت کرتے ہیں۔اور اپنی زندگی اسلامی اصولوںکے مطابق بسر کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں اسلام کا نفاذ قیام پاکستان کا مقصد تھا۔جسے پورا ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن کی حیثیت سے نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں توفیق عطا دے ، وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اپنا آئینی کردار ادا کریں گے ۔تاکہ وطن عزیز میں اسلامی قوانین نافذ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ دین مبین میں جو رعاتیں اللہ تعالیٰ نے دی ہیں وہ ہمیں عوام تک پہنچنہ چاہیئں۔ تاکہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو انہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے پر مبارکباد دینے کے لئے آئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .